سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
دو ماہ قبل سکرنڈ کے نواحی گائوں سے اغواء کی جانے والی بچی لاڑکانہ سے بازیاب ۔
تفصیلات کے مطابق سکرنڈ پولیس نے ایس ایچ او اصغر اعوان کی ہدایات پر اے ایس آئی بخت علی نے کاروائی کرتے ہوئے لاڑکانہ کے نواحی دیہات میں چھاپہ مار کر سکرنڈ کے نواحی دیہات علی بخش چوہان سے اغواء ہونے والی بچی حنا چوہان کو بازیاب کرا لیا جبکہ دوسری بچی یاسمین چوہان تا حال بازیاب نہ کرائی جا سکی اس بارے میں اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل ہمارے گھر پر چند مسلح افراد نے حملہ کر کے ہتھیاروں کے زور پر ہماری دو معصوم بچیوں دو سالہ حنا اور 4 سالہ یاسمین کو اغواء کر کے لے گئے تھے جسکی اطلاع ہم نے سکرنڈ تھانہ پر ایس ، ایچ او ، اصغر اعوان کو دی تھی جس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک بچی کو بازیاب کرا لیا لیکن ابھی دوسری بچی بازیاب نہیں کرائی جا سکی ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری دوسری بچی بھی بازیاب کرائی جائے۔جبکہ ایس ، ایچ ، او اصغر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مجھ سے پہلے کا ہے لیکن میں نے چارج لینے کے بعد رات دن کوشش کر کے معصوم بچی حنا چوہان کو بازیاب کرا لیا ہے اور انشاء اللہ ہماری کوشش ہے معصوم بچی یاسمین چوہان کو بھی بازیاب کرایا جائے گا واقعہ میں ملوث ملزمان اپنے گھر خالی کر کے فرار ہو گئے ہیں ہماری کوشش ہے جلد بچی کو بازیاب کرایا جائے گا