سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے اپنے پیغام کے ذریعے سندھ کے عوام اور خصوصاً طلباء کو آگاہ کیا کہ وہ سندھ کے ماحولیاتی مسائل پر توجہ دیں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور دنیا میں تیز تر اقتصادی اور سماجی ترقی، توانائی کی بچت اور اخراج میں کمی کے تصور کو اپنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے آلودگی کو ختم نہ کیا تو آلودگی ہمیں اور ہماری نسلوں کو تباہ کر دے گی۔