سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے ڈویژن کے تمام ٹاؤن چئیرمینز ن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر تمام شہروں کے پبلک مقامات پر واش رومز کی سہولت کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور پہلے سے موجود ٹوائلٹس کو فعال بنائیں وہ آج دربارہال میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ٹاؤن افسران اور میونسپل و ٹاؤن کمیٹی کے چئیرمینز نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے موہن جو دڑو کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 5 ہزار سال پہلے موہن جو دڑو میں ٹوائلٹ اور نکاسی اب کی سہولیات دستیاب تھیں اور جدید دور میں آج بھی ترقی یافتہ ممالک میں ورلڈ ٹوائلٹ ڈی منایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ تمام شہروں کے پبلک مقامات اور سرکاری دفاتر میں خواتین وحضرات کے لئے ٹوائلٹ کی مفت سہولت کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے احکامات پر ایک کمیٹی کمشنر کی سربراہی میں تشکیل دی جاچکی ہے کمیٹی ممبران میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمشنر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چئیرمین شامل ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرشہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ تمام سرکاری دفاتر ، بس اسٹاپ اور دیگر پبلک مقامات پر ٹوائلٹ اور ہاتھ دھونے کی سہولت کو یقینی بنایا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے بتایا کہ ضلع میں 509 مقامات پر پبلک ٹوائلٹیس کی سہولت دستیاب ہیں اور انہیں مزید بہتر کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ ان سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں گی۔