خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام فاطمہ جناح ہال میں عظیم الشان سرور کونین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی اور ڈی پی او تو قیر محمد نعیم تھے۔ کانفرنس میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، صدر ضلعی انجمن تاجران رانا سلیم الرحمان،علماءء کرام، تمام محکموں کے افسران، انجمن تاجران کے عہدیداران، میڈیا اور سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سر ور کونین ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد حضرت محمد ﷺ کی بار گاہ اقدس میں گلہاءے عقیدت پیش کئے گئے۔کانفرنس میں طلباء وطالبات نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ پر تقاریر پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنرسروش فاطمہ شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے محبت اور چاہت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ہم ضلعی انتظامیہ کو سرور کونین ﷺ کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رسول ﷺ کی سیرت مبارکہ محبت،امن،بھائی چارہ اورصبرو برادشت کا مکمل نمونہ ہے۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان سرور کونین ﷺ کی محبت اپنے دل میں لے کر پیدا ہوتا ہے اوراس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ اس دنیا سے جائے تو یہ محبت اور عقیدت اس کے ساتھ جائے،کسی بھی مسلمان کیلئے اس سے بڑی کوئی سعادت نہیں کہ مرتے وقت اس کی آنکھوں میں حضور ﷺ کی محبت کی چمک باقی ہو۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کونین ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہمارے لئے با عث سعادت ہے۔رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ممکن ہے۔انہوں نے رسول ﷺ کی شان میں اشعار پیش کئے۔علماء اکرام نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ایک سمندر ہے اور اس سے دنیا کے ہر معاملے میں رہنمائی ملتی ہے ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے احکامات ماننے اور نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ آپ ﷺ کوتمام انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ آپ کا پیغام امن، سلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔ سرکار دو عالم ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے کفر اور جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہدایت و نور کا نیا سورج طلو ع ہوا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بطور مسلمان ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے آپکی سیرت کو اپنا کر ہم دنیا و آخر ت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ بعدازاں کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…