ضلع میانوالی میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ڈیپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورایہ کی خصوصی ہدایت

 سرگودھا (رپورٹ ای این آئی)ضلع میانوالی میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ڈیپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورایہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان کی زیر نگرانی میانوالی شہر میں گزشتہ روز سے  اینٹی ڈینگی کریش پروگرام شروع کر دیا ہے اس پروگرام میں محکمہ صحت کی 80 ان ڈور ٹیمیں ہر ٹیم میں دو ہیلتھ ورکرز  اور ہر 8 ٹیموں کے اوپر ایک لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو تعینات کیا گیا ہے یہ ٹیمیں میانوالی شہر میں ہر گھر میں جا رہی ہیں اور جہاں بھی ڈینگی مچھر کے لاروے کی افزائش ہو سکتی ہے وہاں پر پانی کو تلف کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی گھر کے مکینوں کو بھی ہیلتھ ایجوکیشن دی جا رہی ہے کہ اپنے گھروں میں پانی کو بالکل بھی کھڑا نہ کریں اور کھڑے پانی کو فورا تلف کر دیں اسی طرح ضلع میانوالی کے تمام سی ڈی سپروائزرز، سینٹری انسپیکٹرز، سینٹری پٹرولز اور سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کو بھی اس کریش پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے اؤٹ ڈور کی ٹیمیں ہر اس جگہ پہ جا رہی ہیں جہاں پر ڈینگی مچھر کے لاروے کی افزائش نسل کے چانسز ہو سکتے ہیں جن میں کباڑ خانے ،ٹائر شاپس، سروس اسٹیشنز، پودوں کی نرسریز، قبرستان ، ہوٹلز، مختلف کارخانے،سکولز، مختلف دفاتر اور زیر تعمیر عمارتیں وغیرہ شامل ہیں۔ ان اؤٹ ڈور ٹیموں کو سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز مانیٹر کر رہے ہیں یہ اؤٹ ڈور ٹیمیں ویکٹر سرویلنس ,اینٹی ڈینگی سپرے ،لاروی سائیڈنگ اور فوگنگ کا عمل سر انجام دے رہی ہیں ڈیپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورایہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں خود جا کر ان ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر رہے ہیں ان ڈور اور اؤٹ ڈور ٹیموں نے گزشتہ روز اپنے ٹاسک کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا ہے باقی کا 60 فیصد اج اور سوموار والے دن مکمل کر لیا جائے گا اور یہ کریش پروگرام سوموار کے روز مکمل ہو جائے گا اس کریش پروگرام کے بعد ضلع میانوالی میں ایک گھر بھی ایسا نہیں رہے گا ایک گلی ایک دکان بھی ایسی نہیں رہے گی جس کو مانیٹر نہ کیا گیا ہو اور وہاں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہ اختیار کی گئی ہوں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے بھی میانو الی شہر کے مکینوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خلاف اس جہاد میں اس جنگ میں اپ لوگ بھی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے طور پر بھی ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے گھروں میں پانی بالکل بھی جمع نہ ہونے دیں گملوں میں پودوں میں اتنا ہی پانی ڈالیں جتنا فورا جذب ہو جائے پوری استینوں والے کپڑے پہنے صبح اور شام کے اوقات میں بغیر ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں مچھر مار لوشن استعمال کریں اگر ہو سکے تو مچھر دانی کا استعمال کریں عوام کے تعاون سے ہی ہم ڈینگی مچھر کے خلاف یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views