طارق محمود جسرا لاہور ایئرپورٹ پر بطور پروٹوکول آفیسر ٹو ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف مقرر

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز ،  طارق محمود جسرا لاہور ایئرپورٹ پر بطور پروٹوکول آفیسر ٹو ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف مقرر ، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔  طارق محمود جسرا  قبل ازیں  بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اب انہوں نے  لاہور ایئرپورٹ پر  بطور پروٹوکول آفیسر ٹو ڈی جی اے ایس ایف کی حیثیت سے  نئی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ یہ آپ کی محنت، لگن، اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پورے علاقہ تھل کےلیے بھی باعث اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ طارق محمود جسرہ کا تعلق تحصیل نورپور تھل کے گاؤں پیلووینس سے ہے ۔ آپ جسرہ فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ طارق محمود جسرہ ، ایکس پریزیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ کے بھانجے اور لاہور ہائی کورٹ کے نامور نوجوان قانون دان ملک سیف الرحمان جسرہ کے کزن ہیں ۔ علاقہ کے عوامی، سماجی حلقوں نے ان کی اس تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور توقع کی  ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے اور انشاءاللہ مزید شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views