عوام غربت اور مہنگائی کے سبب مفلسی کی ذندگی گزار رہی ہے اور اشرافیہ عیش و عشرت کی ذندگی،
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
آئی پی پیز کے نام پر غریبوں کی جمع پونجی ان پر لٹانا بند کی جائے،
شاداب رضا نقشبندی
حکومت آڈٹ رپورٹ جاری کرے کہ آئی پی پیز کو کتنی رقم اب تک دی گئی اور انھوں نے کتنی بجلی فراہم کی،
شاداب رضا نقشبندی
اشرافیہ کو مفت بجلی، مفت پٹرول دستیاب ہے اور غریب کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں،
شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) ملک انارکی کا شکار ہے، غریب مکاو پالیسیاں لائی جارہی ہیں، حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پلان ہی نہیں، ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، اشرافیہ طبقہ دن بدن مظبوط ہوتا جارہا ہے، سیاستدانوں، بیوروکریٹس سمیت جن جن کو مفت بجلی، مفت پٹرول و دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ فوری طور پر ختم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں کیا، انکا کہنا تھا اشرافیہ کو مفت بجلی، مفت پٹرول دستیاب ہے اور غریب کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں، آئی پی پیز کے نام پر غریبوں کی جمع پونجی ان پر لٹانا بند کی جائے، ملک میں نا بجلی ہے نا گیس، اور نا ہی پانی، کراچی شہر جو کہ سب سے ذیادہ ٹیکس دیتا ہے کھنڈرات کا ڈھیر بن چکا ہے، مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کی جائے، انکا مذید کہنا تھا کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی کا اعلان کرے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے عوام اپنا پیٹ بھرے یا بل ادا کرے، ٹیکسز کی بھرمار ہے، حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہونگے، چھوٹے کارخانوں کے لیے بنا سود قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں#