سرگودہا( ای این آئی رپورٹ بیورو)
ریڈیوپاکستان سرگودہاسے براہ راست نشرہونے والے سٹی سروس کے پروگرام شاہین سرگودہامیں انچارج وفاقی محتسب سرگودہاریجن ملک مشتاق احمداعوان بطورمہمان شریک ہوئے۔انہوں نے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام کودرپیش مسائل اوران کی شکایات کاہرصورت ازالہ کیاجائے گا۔انہوں نے مختلف محکموں کے خلاف عوامی شکایات اورمسائل بذریعہ ٹیلی فون سنے اوران کے حل کیلئے بھرپوریقین دہائی کروائی اوراس بات کااعادہ کیاکہ متعلقہ سرکاری محکمہ جات کے متعلق عوام کوانصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی محتسب کی جانب سے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں۔