غزہ کے جنوب میں رفح میں 6 لاکھ بچوں کو جانے کے لیے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں، یونیسف

 

اگر اسرائیل بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرتا ہے تو جسمانی اور ذہنی صورتحال  کے اعتبار سے مشکلات سے دو چار  بچے  نہ صرف تشدد بلکہ افراتفری اور خوف و ہراس سے بھی متاثر ہوں گے۔ یونیسف 

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے جبری نقل مکانی اورحملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے جنوب میں رفح میں 6 لاکھ  بچوں کو جانے کے لیے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

یونیسیف نے ایک تحریری بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح کے مشرق میں بعض محلوں کو خالی کرنے کی ہدایت  کے بعد جاری کیا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ لاکھوں بچے زخمی، بیمار، غذائی قلت، صدمے کا شکار اور معذوری کی حالت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں، اور کہا، “یونیسیف بچوں  کو زبردستی بے گھر  نہ  کرنے  اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کا مطالبہ کرتا ہے۔”

غزہ میں انسانی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے تو  رفح پر فوجی حملے کے 6 لاکھ  بچوں کے لیے سنگین نتائج ہونے  پر خبردار   کرنے والے بیان  میں کہا گیا ہے  کہ مذکورہ علاقے میں بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس  علاقے میں 12 لاکھ افراد نے پناہ  لے رکھی  ہے۔

یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ “رفح  اب ان بچوں کا شہر ہے جن کے پاس غزہ میں جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ اگر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع ہوتا ہے تو جسمانی اور ذہنی صورتحال  کے اعتبار سے مشکلات سے دو چار  بچے  نہ صرف تشدد بلکہ افراتفری اور خوف و ہراس سے بھی متاثر ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2 سال سے کم عمر کے 78 ہزار اور 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ  75ہزار بچے ہیں، 2 سال سے کم عمر کے 8 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، 65 ہزار بچے معذور ہیں اور تمام بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔

  • Related Posts

    روانڈا کے صحت کے حکام ماربرگ وائرس کی بیماری کا پتہ لگانے کے بعد وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

       ملک کے 30 میں سے سات اضلاع میں وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  ماربرگ وائرس کی بیماری انتہائی خطرناک ہے اور ہیمرج بخار کا سبب بنتی ہے، جس…

    ایران اسرائیل یہ جنگ خطے میں کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے

     ایران کی اسرائیل پر بمباری، تازه ترین اسرائیلی فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملے بند ہو گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں جواب دینے کا وعدہ کیا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views