محراب پور۔کوریج کرنا صحافی کیلئے جرم بن گیا،مرغی فروش امتیاز میمن کی سینئر صحافی سرفراز نواز کیساتھ بدتمیزی, سنگین نتائج کی دھمکیاں, صحافی برادری کی مذمت

 کوریج کرنا صحافی کیلئے جرم بن گیا،مرغی فروش امتیاز میمن کی سینئر صحافی سرفراز نواز کیساتھ بدتمیزی, سنگین نتائج کی دھمکیاں, صحافی برادری کی مذمت

محراب پور(نامہ نگار)کوریج کرنا صحافی کیلئے جرم بن گیا بااثر مرغی فروش  امتیاز میمن اپنے ملازم کیساتھ کی جانے والی زیادتیوں کی کوریج پر   صحافیوں پر سیخ پا ہوگیا سڑ

ک پر جاتے سینئر صحافی سرفراز نواز کیساتھ مرغی ڈیلر امتیاز میمن کی جانب سے بدتمیزی کی گئی  اورسنگین نتائج  بھگتنے کی دھمکیاں  دی گئی جس پر ضلعی نائب صدر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس منور حسین منور ،سینئر نائب صدر محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر رانا ندیم انجم ، جنرل سیکریٹری ملک امجد علی ، سینئر صحافی اطہر جوکھیو ، مجاہد سامٹیو،رہنما صحافی اتحاد قاسم شیخ، جنرل سیکریٹری نیشنل پریس کلب احمد ندیم مغل ،اشرف غوری، ناصر اقبال آرائیں نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے مرغی فروش امتیاز میمن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا  صحافی برادری نے سرفراز نواز کے ہمراہ ایس ایچ او محراب پور راجا نوید سرفراز سے ملاقات کرکے امتیاز میمن کیخلاف فریاد داخل کرؤائی اس موقع پر سینئر صحافی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ میں تھانے کے قریب امتیاز میمن کی دکان کے سامنے سے گزر رہا تھا تو اس نے آواز دیکر مجھے متوجہ کیا میں نے اسکی جانب سے دیکھا تو کہنے لگا میری دکان پر آو تاکہ میں تمہیں ماروں میں نے کہا میں کیوں آؤں تو اتنا داداگیر ہے جو راہ جاتے لوگوں کو دھمکیاں دیگا تو امتیاز میمن نے میری مرحومہ والدہ سمیت دیگر کے بارے میں بیہودہ گالیاں دیں جس پر پولیس اسے گرفتار کرے دوسری جانب سے نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس، محراب پوریونین آف جرنلسٹس، صحافی اتحاد ودیگر تنظیموں کے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ ایسے شخص کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو صحافیوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے پہلے ہی سندھ صحافیوں کیلئے مقتل گاہ بن چکی ہے صحافی خود کو غیرمحفوظ تصور کررہے ہیں مگر کوئی صحافی خود کو اکیلا نہ سمجھے تمام صحافتی تنظیمیں اپ کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہیں کسی ورکنگ جرنلسٹ کیساتھ زیادتی ہونے نہیں دینگے۔

  • Related Posts

    محراب پور۔سماجى برائيون فحاشى عريانى کے اڈون کے خلاف بروز جمعه احتجاجى مظاهره کيا جائيگا۔عوام برائى کے اڈون کو بند کروانے مین ہمارا ساتھ دین مفتی سید حماد اللّٰہ شاھ صاحب

     سماجى برائيون فحاشى عريانى  کے اڈون کے خلاف بروز جمعه احتجاجى مظاهره کيا جائيگا۔عوام برائى کے اڈون کو بند کروانے مین ہمارا ساتھ دین مفتی سید حماد اللّٰہ شاھ صاحب …

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views