سرگودھا (بیورو رپورٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور کینٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کے باعث چیمہ کالونی کلیار ٹاؤن سمیت درجن سے زائد علاقوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے پانی کے تالاب مکمل ہونے کے باوجود مشینری نصب نہ ہو سکی ، علاقہ مکینوں نے یونیورسٹی روڈ بلاک کرکے دھرنا دینے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ کے علاقوں بنگلہ نمبر 9، مل کلیار ٹاؤن ، چیمہ کالونی ،منصورہ آباد سونی پورہ سمیت دیگر علاقوں کا زمینی پانی ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے پانچ سال قبل سات کروڑ کی لاگت سے ان علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لیے بنگلہ نمبر 9اور کلیار ٹاؤن میں دو تلاب تعمیر کیے گئے ان پر مشینری نصب کرنے کے لیے الگ سے فنڈز بھی جاری ہو چکے لیکن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور کینٹ بورڈ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے یہاں کے مکین پینے کا پانی دور دراز علاقوں سے بھر کر لانے یا پھر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے کینٹونمنٹ بورڈ کو بروقت کام مکمل نہ کرانے پر ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر یہ منصوبہ اگست تک مکمل نہ کیا گیا تو یونیورسٹی روڈ بلاک کرکے اس بنیادی ضرورت کی فراہمی تک احتجاج کرینگے ۔ کینوں کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ پراپرٹی سیوریج سمیت دیگر ٹیکس وصول کرتا ہے لیکن پینے کے پانی کی بنیادی سہولت فراہم نہیں کر رہے ۔ دوسری طرف مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پر فوری دباؤ ڈال کر کینٹ بورڈ انتظامیہ مکینوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
سرگودھا(رپورٹ بیورو ای این آئی) سرگودھا سانحہ کوٸٹہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان 21 سالہ شہر یار کے والد کو ہمارے ہمارے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے اپنے آفس بلا کر امدادی چیک دے کر اپنے سر سے ذمہ داری اتار دی اس
سرگودھا(رپورٹ بیورو ای این آئی) سرگودھا سانحہ کوٸٹہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان 21 سالہ شہر یار کے والد کو ہمارے ہمارے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے اپنے…