مزدور کے عالمی دن پر پولیو ورکرز کی چھٹی منسوخ کیوں۔سید غوث علی شاہ

قومی زمیداری مگر حق تلفی کے ساتھ ۔مزدور رہنما 

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ صحت سے منسلک مزدور رہنما سید غوث علی شاہ سے خصوصی گفتگو رہنما کا کہنا تھا کہ پولیو پروگرام میں کام کرنے والے مزدوروں کی بغیر کسی آفیشل نوٹیفکیشن کے یکم مئی کی چھٹی منسوخ کرنا پولیو مہم کو کمزور کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

جہاں عالمی سطح پر مزدوروں کی پذیرائی کے لئے یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے لئے عام تعطیل ہوتی ہے وہیں پولیو پروگرام سے جڑے پولیو ورکرز کی چھٹی منسوخ کر دی گئی اور اس کا کوئی باقاعدہ افیشل نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا۔ اگرچہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ بہت اہم ہے پر وہیں پولیو پروگرام میں کام کرنے والے ورکرز اس سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ 

جیسے کہ پاکستان میں مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں وہاں ایک چھٹی جو مزدور کو زیادہ آرام تو نہ دے سکے وہ بھی چھین لی گئی۔ پولیو ورکر جو اس سخت ترین موسم میں بھی گھر گھر جا کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کو بہتر معاشی زندگی دینے کی بجائے غلامی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ NGOs، ہیومن رائٹس اور مزدور رہنما تنظیموں سے درخواست ہے کہ وہ اس پر سخت ترین   موقف اختیار کریں اور ضرورت پڑنے پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں۔

ویکسینیشن سے تعلق رکھنے والے ویکسینیٹرز اس وقت حد سے زیادہ مہنگائی کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ صاحبِ اقتدار سےدرخواست ہے کہ یہ وہی مزدور ہیں جو سخت ترین موسمی حالات کا مقابلہ کر کے بھی آپ کے اور ہمارے بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دیتے ہیں ان پر رحم کیا جائے اور ان کی معاشی اور سماجی زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے اور ان کے انتھک محنت کو سراہا جائے۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views