منشیات اور گٹکا ماوا کی روک تھام کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔ انجنیئر ملک شاہ زین

منشیات اور گٹکا ماوا کی روک تھام کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔ انجنیئر ملک شاہ زین

 

منشیات فروش اور گٹکا ماوا عناصر و گروہوں اور ان کے سرپرتوں  کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تنویر چودھری 

منشیات اور گٹکا ماوا کے مضر اثرات کو اجاگر کرنے لئے آگاہی  پروگرامز مرتب  کئے جائیں۔ انجنیئر ملک شاہ زین 

سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں اس لعنت کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ تنویر چودھری کراچی( اسٹاف رپورٹر) 

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چودھری اور انفارمیشن سیکرٹری انجنیئر ملک شاہ زین  نے کہا ہے کہ اعترافات سن سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں۔ موجودہ حکومت اور ادارے بیان بازی اور نمائشی اقدامات چھوڑ کر عوام کی بہتری اور مسائل کے پائیدار حل پر توجہ دیں۔ منشیات گٹکا ماوا ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔ معاشرہ کو منشیات اور گٹکا ماوا جیسی موذی لعنت سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو اس سے محفوظ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ 

منشیات فروشوں کا اصل ہدف اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ ہیں۔ تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جائے اور منشیات کو تعلیمی اداروں میں عام کرنے والے عناصر و گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سندھ میں ماہانہاربوں روپے کی مالیت کا صرف گٹکا تیار اور فروخت ہوتا ہے۔ جو ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہر کیبن پر با آسانی دستیاب ہیں آئس اور دیگر منشیات اس کے علاوہ ہیں۔ اتنے بڑے نیٹ ورک میں پولیس کا خاطر خواہ ایکشن نہ لینا دال میں کالا کے مترادف ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا مطالبہ ہے کہ منشیات کی روک تھام اور گٹکا ماوا بیچنے والوں اور ان کے سرپرتوں کےخلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔  اس لعنت پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ان کی ٹیمیں اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ منشیات اور گٹکا ماوا کے مضر اثرات کو اجاگرکرنے لئے آگاہی  پروگرامز مرتب کئے جائیں۔ نشے کے عادی لوگوں کے علاج کیلئے مراکز (Rehabilitation Centers)  کھولے جائیں۔ سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں اس لعنت کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ 

ابتدائی سروے کے مطابق تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں تقریباً 100,000 منشیات والے انجکشن لگانے والے اور ایک اندازے کے مطابق 570,000 اوپیئڈ استعمال کرنے والوں کا انکشاف ہوا ہے۔ گٹکا ماوا کھانے کی  وجہ  کینسر کا مرض عام ہو گیا ہے معاشرے میں، تعلیمی اداروں میں اور اس کے آس پاس منشیات اور گٹکا مافیا کی بڑھتی ہوئی فروخت اس بات کی متقاضی ہے کہ منشیات اور گٹکا فروشوں کی روک تھام کے لئے نہ صرف سخت قوانین بنائے جائیں بلکہ انہیں نافذ بھی کیا جائے۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views