منڈی بہاؤالدین : ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرانصر سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں افسران اور سینئر ایڈیٹرز کااجلاس

 منڈی بہاوالدین،(  میاں شریف زاہد  نیوز    )ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرانصر سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں افسران اور سینئر ایڈیٹرز کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرز راجہ طالب،ظفر رانجھا،سینئر ایڈیٹرز محمد عمران، لیاقت رانجھا، محمد سمیع، اللہ دتہ( اے ڈی)، فیصل عمران، انصر گوندل (جی پی فنڈ)، مظہر گوندل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اکاﺅنٹس آفس میں پنشنرز سمیت تقریبا 20ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پے رول کا اجراءکامیابی سے جاری ہے ، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن کی فوری کلیرنس اور ترسیل ہی اکاﺅنٹس آفس کی اولین ترجیح ہے، یہی وجہ ہے کہ تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر انصر سندھو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں سرکاری اداروں اور مفاد عامہ کیلئے پبلک انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سائلین کو کسی بھی قسم کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔ ضلعی محکموں کے بلوں کی کلیرنس کیلئے خصوصی کاﺅنٹر قائم ہے، جہاں موجود عملہ پوری محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کی نسبت اس سال سرکاری بلوں کے التواءکی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس کا تمام عملہ بلوں کی کلیرنس کے عمل میں شفافیت اور برق رفتاری کی روایت کو برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views