منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کمیٹی اور مزدور محاذ کی ہفت روزہ مشاورتی میٹنگ منعقدہ مورخہ 9 اکتوبر 2024ء کی تصویری جھلکیاں

 منڈی بہاوالدین   ( میاں شریف زاہد    )

متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کمیٹی  اور مزدور محاذ کی ہفت روزہ مشاورتی میٹنگ منعقدہ مورخہ 9 اکتوبر 2024ء کی تصویری جھلکیاں اور روداد، 

تلاوت کلام پاک سے صدر اجلاس کی اجازت سےکاروائی کا آغاز کیا گیا،

محمد اکبر نے آج ٹریڈ یونینز ایکشن کمیٹی پنجاب کی جناب فاروق طاہر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشن(EOBI) نارتھ زون گلبرگ لاہور سے کی گئی میٹنگ میں پیش کردہ بیمہ دار ملازمین اور پینشن کی مشکلات اور ریجنل دفاتر کے آفسران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے متعلق آگاہی دی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صاحب کی طرف سے دی گئی وضاحتی یقین دہانیوں سے آگاہ کیا، 

شرکاء اجلاس نے ای او بی آئی کے خلاف قانون اقدامات اور پینشن میں اضافہ کے لئے متحدہ جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عہد کیا اور ریجنل دفاتر کے باہر دھرنے اور مظاہروں کے لئے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، 

حاجی محمد یونس صاحب ھمدرد فیکٹری کے مزدور راہنما فیکٹری سے ریٹائرڈ 40/42 سال بیمہ دار مدت ملازمت کے بعد 2022ء اور اس کے بعد ریٹائر ہونے والے پنشنرز کی رو داد اور ای او بی آئی(EOBI) کی خلاف قانون بدعملیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جن بیمہ داران کی شیڈول فارمولا پینشن 21000/ ہزار روپے ماہوار بنتی ہے ان کو بھی صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے ۔/ 8500 روپے دے کر کلیم اجراء نمٹا دئے گئے ہیں ظلم یہ ہے کہ کوئی شنوائی نہیں اور EOBI کے ذمہ داران کی کوئی جواب دہی نہیں ہے۔

 حاجی صاحب کو ان مسائل کے حل بارے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، اور ٹریڈ یونینز ایکشن کمیٹی کو اور محمد حنیف رامے صاحب کو بھی ان معاملات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا جائے گا کہ وہ اس مسئلہ کو آعلی’ سطح پر 

اٹھائیں،

اجلاس میں خصوصی طور پر خالد میو صاحب، ن لیگ اور مزدور راہنما نے بھی شرکت فرمائی، انہوں نے مزدوروں کے مسائل سے متعلق بتایا کہ میں نے پارٹی میٹنگ میں اور وزیر محنت صاحب سے بات کی ہم ملازمین، محنت کشوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے متعلق وزیر محنت اور وزیر اعلٰی پنجاب کو پیش کر کے باہم تعاون سے حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، 

محمد اکبر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا، 

مزدور اتحاد۔۔۔ زندہ باد

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views