رپورٹ طاہراشرف
ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر تھانہ صدر کے علاقہ پی اے ایف بیس کے گردونواح میں سپیشل سرچ آپریشن
*ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر موجودہ ملکی حالات اور حساس اداروں کی جانب سے جاری کردہ حالیہ تھریٹ الرٹس کے پیش نظر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ڈی ایس پی سرکل صدر شیخ کاشف مسعود کی سربراہی میں میانوالی پولیس کا تھانہ صدر کے علاقہ میں موجود پی اے ایف بیس کے گردونواح میں سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔ مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں سرکل صدر کے تھانہ صدر ، سٹی کی پولیس نفری، ڈولفن سکواڈ، دریائی چیک پوسٹ شہباز خیل کی نفری، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔ *سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شر پسندوں کو مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے۔ڈی پی او میانوالی*
*ترجمان میانوالی پولیس*