ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
امریکہ سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے100رکنی وفد کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ, بابا گورونانک کے قریبی ساتھی رائے بلار بھٹی خاندان کی طرف سے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال, رائے اکرم خاں بھٹی کی رہائش گاہ پر سکھ یاتریوں کے قوالی نائٹ کا انعقاد, سکھ یاتری صوفیانہ کلام پر جھومتے اور رقص کرتے رہے, سکھ یاتری شاندار استقبال, بہترین مہمان نوازی اور مثالی انتظامات پر حکومت پاکستان کے مشکور, تفصیلات کے مطابق امریکہ سے سو رکنی سکھ یاتریوں کے وفد نے جتھہ لیڈر نکی گریوال کی قیادت میں اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا, گوردوارہ پہنچنے پر بابا گورونانک کے قریبی ساتھی رائے بلار بھٹی کے خاندان کے رائے بلال اکرم بھٹی اور مینجر گوردوارہ جنم استھان محمد عمران نبی نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں, سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کی جائے پیدائش پر متھاٹیکی, اکھنڈ پاٹ اور ارداس سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں انہوں نے گوردوارہ کے مختلف حصوں کو بھی دیکھا اور سکھ مذہب کے اس مقدس ترین مقام کی بہترین حفاظت اور تزین و آرائش پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کا شکریہ ادا کیا, گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے تمام سکھ یاتریوں کو یادگاری سروپے بھی دئیے گئے, سکھ یاتریوں نے سخت سیکیورٹی حصار میں ننکانہ صاحب شہر میں واقع ساتوں گوردواروں کی یاترا بھی کی اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں, بعد ازاں رائے اکرم خاں بھٹی کی رہائش گاہ پر سکھ یاتریوں کے اعزاز میں قوالی نائٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی, قوالی نائٹ میں معروف قوال استاد نصرت رفیق چشتی نے صوفیاءکرام کا کلام اپنے منفرد انداز میں پیش کر کے سماں باندھ دیا, سکھ یاتری صوفیانہ کلام پر جھومتے اور رقص کرتے اور نوٹ نچھاور کرتے ہوئے, اس موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔