ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
تھانہ صدر شاہکوٹ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2نامعلوم ڈاکو ہلاک اور2فرار ہوگئے۔ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شاہکوٹ کا رہائشی طاہر حسین نواحی گاﺅں گاہندراں سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ میر پور سٹاپ کے قریب 4نامعلوم ڈاکوو�¿ں نے اس سے گن پوائنٹ پر 20ہزار روپے کی نقدی اورموٹرسائیکل وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے لٹنے والے شہری طاہرحسین نے15کی کال کی تو پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پرعلاقہ بھر کی ناکہ بندی کردی اس دوران بیس لائن گاہندراں کے قریب تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے دوموٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیاتومشکوک افراد نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگئے اور2ساتھی ڈاکو موٹر سائیکل پرفرارہوگئے ملزمان سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدپولیس ترجمان کے مطابق شہری طاہرحسین کو لوٹ کر فرار ہونیوالے دو نامعلوم ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کاعمل جاری ہے پولیس تھانہ صدر شاہکوٹ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور پولیس ٹیموں نے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔