ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کی خبر کا معاملہ

 ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) 

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کی خبر کا معاملہ ضلع ننکانہ صاحب میں بھی نجی کالج کے سٹوڈنٹس کی جانب سے طلبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر کی درخواست اور یقین دہانی پر احتجاجی سٹوڈنٹس نے احتجاج ختم کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس حوصلہ رکھیں ، حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی ، معاملے کی اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس معاملے کو خود مانیٹر کر رہی ہیں ، متاثرہ طالبہ اور اسکے والدین نے واضح کیا کہ انکے ساتھ زیادتی کا کوئی واقع پیش نہیں آیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے ، متاثرہ بچی اور اسکے والدین نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اسکا نام جھوٹے واقعے میں ملوث کرنے والے عناصر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ واقع بارے ڈس انفارمیشن اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف انکوائری کیلئے ایف آئی اے نے سائبر کرائم سیل کی 7 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے ، جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد کے پاس کوئی انفارمیشن ہے تو آگاہ کریں ، حکومتی ادارے فوری ایکشن لیں گے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views