ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر صوبائی وزیر اقلیتی امور و چئیرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا, ڈپٹی سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅنے صوبائی وزیر کو ان تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے رہائش, ٹرانسپورٹ, میڈیکل, صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کے بارے بریفنگ دی جن پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی, انہوں نے گوردوارہ جنم استھان میں سکھ یاتریوں کے لئے بننے والے نئے رہائشی بلاک کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو نیا رہائشی بلاک مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی سردار رمیش سنگھ اروڑا نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی بہترین مہمان نوازی کرے گی تمام ادارے مل کر بہترین انتظامات کر رہے ہیںملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دیں گے انہوں نے کہا آئین پاکستان تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے پاکستان کے بغیر سکھ تاریخ نامکمل ہے, پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں ہمسایہ ملک میں پاکستان کے بارے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے سکھوں کو پاکستان سے دور کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ نو مئی کو ملکی اداروں پر حملے کئے گئے,پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجائی ہے۔