ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے زمینداروں میں کسان کارڈز اور معذور افراد میں ہمت کارڈز کی تقسیم اور انتظامات کا جائزہ

 ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے زمینداروں میں کسان کارڈز اور معذور افراد میں ہمت کارڈز کی تقسیم اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی محکمہ زراعت اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبیر حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ممبران اسمبلی نے سرکاری دفاتر میں کارڈز کے حصول کے لیے آنے والے افراد کے لیے سایہ دار جگہ ، پینے کے صاف پانی اور بیٹھنے کے انتظامات سمیت دیگر صورتحال کا جائزہ لیا۔ممبران اسمبلی نے سرکاری دفاتر میں موجود افراد سے مسائل بارے بھی دریافت کیا ، سرکاری دفاتر میں موجود افراد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ممبر قومی و صوبائی اسمبلی نے کسان کارڈز اور ہمت کارڈز کی تقسیم کے عمل کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی منصوبوں بارے ممبران اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ننکانہ صاحب کو 23 ہزار سے زائد کسانوں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ ننکانہ نے17 ہزار سے زائد کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے جبکہ ضلع ننکانہ صاحب کے 04 ہزار سے زائد زمینداروں میں کسان کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ممبر قومی و صوبائی اسمبلی نے کسان کارڈز اور ہمت کارڈز کی تقسیم کے پراسس کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل ، ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے سرکاری دفاتر میں موجود کسانوں اور معذور افراد میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کارڈز بھی تقسیم کیے۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لیے کسان کارڈز کا اجراءانقلابی اقدام ہے ، موجودہ حکومت کا ویژن ہے کہ کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ، کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ممبران اسمبلی کو وزیر اعلی ہمت کارڈز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ننکانہ کو ابتک 1 ہزار سے زائد معذور افراد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں ، حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو 8 سو سے زائد معذور افراد کے ہمت کارڈز موصول ہو چکے ہیں جبکہ ضلع ننکانہ صاحب کے 2 سو سے زائد معذور افراد میں ہمت کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم وزیر اعلی پنجاب کا انسان دوست اور غریب پرور مثالی اقدام ہے ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معذور افراد میں مالی امداد کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب معذور افراد کو بلاتفریق اور باعزت طریقے سے رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پنجاب کی جانب سے رجسٹرڈ معذور افراد کو 10 ہزار 5 سو روپے کی سہ ماہی قسط جاری کی جائے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ معذور افراد ہر تین ماہ بعد اپنے ہمت اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے کسی بھی بینک سے امدادی رقوم حاصل کر سکیں گے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views