ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری، ننکانہ صاحب میں بھی چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 36 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی کے لاہور ڈویژن کے صدر رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو ئی تقریب میں رائے ولائت علی کھرل، ملک انعام الحق نامی، اعجاز احمد بھٹی،سید کامران شاہ بخاری،رانا سجاد علی،تنویراختر ٹونی،احمد نواز،حاجی نذیر احمد،ماسٹر محمد شفیع،رانا محمد صغیراور ملک ٹکہ نول سمیت کارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی, پارٹی کارکنان نے جئے بھٹو کے پرجوش نعرے بھی لگائے اور بلاول بھٹو زرداری کے لئے صحت وتندرستی کی دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنوائیں گے ۔ اس موقعہ پر رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا ءاللہ ہم اپنے چیئرمین بلاول کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے اور انکو وزیراعظم بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی وزیراعظم پاکستان کے لیے بہترین چوائس اور بہترین مستقبل کا ایک ضامن ہے کیونکہ ان کی سوچ سمجھ اس چھوٹی عمر میں بھی مثبت اور بہت بلند ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بہت مصیبتوں، تکالیف اور مشکلات برداشت کیں لیکن انہوں نے اپنا راستہ نہیں چھوڑا بلکہ جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ پاکستان اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انشاءاللہ پوری قوم دیکھے گی کہ وہ پاکستان کے بہترین وزیراعظم ثابت ہو نگے انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت اور قانون کی پاسداری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…