ننھےنعت خواں محمدانس سہروردی کی دھوم

 نبی کریم جضرت محمد مصطفیﷺ  سے سچا عشق رکھنے والا سلسلہ سہروردیہ کے عظیم بزرگ سید فصیح الدین سہروردی کا ننھا مرید محمد انس سہروردی نامی ایسا ننھا بچہ جس نے تین سال کی عمر میں اپنی میٹھی آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پڑھ کر سبکو اپنا گرویدہ کرلیا۔اور دنیا میں سکہ جما ڈالا

کس کو خبر تھی کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی ایک شیخ فیملی کے محمد رضوان سہروردی کےگھر میں پیدا ہونے والا بچہ پوری دنیا میں نعت خوانی میں اپنے والدین اور اپنے پیر و مرشد کا نام روشن کرے گا

آکسفورڈ گرامر سکول کراچی سے پرائمری تعلیم کا آغاز کیا تو ذہانت اور میٹھی آواز میں ثنا خوانی سے اپنے اساتذہ کو گرویدہ کرلیا اور سکالر شپ حاصل کی اور چار سال تک سکالر شپ میں تعلیم حاصل کی اور پھر والدین نے بسلسلہ روزگار لاہور شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا اور یہ ہونہار بچہ انس سہروردی اپنے سکول کے اساتذہ کو اداس چھوڑ کر لاہور آگئے

سہروردی سلسلہ کے عظیم صوفی بزرگ سید فصیح الدین سہروردی کے ہاتھ پر بعیت کی اور مرشد کی دعاؤں سے کامیابیاں سمیٹنے لگا

محمد انس سہروردی نے بتایا کہ ان کے دادا جان نے انہیں دعا دی تھی کہ انکا پوتا ثناء خواں بنے اورپوری دنیا میں نبی کریم سرور کونین حضرت محمد مصطفیﷺ  کا نام لیتا رہے

محمد انس سہروردی کا کہنا تھا کہ ان کے پیر و مرشد سید فصیح الدین سہروردی کے چھوٹے بھائی اعجاز الدین سہروردی نے بغدادی مسجد کراچی میں انہیں خود نعت خوانی کے لئے منتخب کیا

عامر فیاضی،وسیم بادامی اور ممتاز عالم دین سابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمٰن  جیسی عظیم شخصیات نے ان کی میٹھی آواز میں ثناء خوانی کو بہت پسند کیا اور ہر جگہ تعارف کرایا

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک ARY اور QTV کے پروگرام کے میزبان سید سلمان گٌل نے ان کو QTV کی رمضان ٹرانسمیشن میں سلکیٹ کروایا اور 2014ءسے ان ٹی وی چینلز سے وابستہ ہوں

ایک سوال کے جواب میں محمدانس سہروردی کا کہنا۔تھا کہ 2014.ء میں جب وہ صرف چار برس کے تھے تو ان کو مرشد پاک سید فصیح الدین نے جناح کیپ پہنائی اور یہ نسبت کا سلسلہ جاری و ساری ہے

محمد انس سہروردی کا کہنا تھا کہ ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے کہ انکی تمام عمر آقائے دوجہاں سرور کائنات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ثناء خوانی کرتے گذرے

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک ARY اور QTV سے وابستہ محمد انس سہروردی نے ثناء خوانی میں کم عمری میں ہی بڑا نام کما لیا۔محمد انس سہروردی کی ثناء خوانی کے دنیا بھر میں چرچے۔اللہ پاک مزید کامیابیاں عطاء کرے

تحریر و ترتیب۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی سینئر صحافی و کالم نگار

  • Related Posts

    لاہور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے لائسنس کا حصول اسان سے اسان تر بنا دیا ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق

     لاہور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے لائسنس کا حصول اسان سے اسان تر بنا دیا ترجمان ٹریفک…

    لاہور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاں۔

     لاہور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کے عہدہ پر ترقیاں۔ آئی جی پنجاب…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views