نوشہروفیروز۔تاجربرادری کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر کیخلاف احتجاج، امکانی بارشوں سے قبل ڈسپوزل پر مشینری انسٹال کرنے کا مطالبہ

 تاجر برادری کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر کیخلاف احتجاج، امکانی بارشوں سے قبل ڈسپوزل پر مشینری انسٹال کرنے کا مطالبہ۔ 

.نوشہروفیروز۔۔ ضلع بھر میں مون سون کی امکانی بارشوں کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ۔محرابپور کی جانب سے ساکھانی کھڈ ڈسپوزل سمیت شہر کے دیگر ڈسپوزلز کو اپ گریڈ نہ کئے جانے کیخلاف عمرفاروق مارکیٹ کے تاجروں کا رہنما تاجر ایکشن کمیٹی ظفر اقبال حیدری، سوشل ورکر سید ہمایوں شاہ،حاجی نذیر کمبوہ،محمد جمیل کمبوہ و دیگر کی قیادت میں تنظیم کمبوہاں چوک سے ریلی نکال کر عمرفاروق چوک پر دھرنا دیکر شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڑی افسوس ناک صورتحال ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے نااہل افسران مون سون کی بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود آفیسیوں میں بیٹھے اے سی کے مزے لوٹ رہے ہیں گزشتہ بارشوں میں عمرفاروق مارکیٹ کے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جو صرف محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ساکھانی کھڈ ڈسپوزل کو اپ گریڈ کرنے کیلئے نئے ٹرانسفارمرز،موٹریں،پائپ و دیگر ضروری سامان کئی ماہ سے پہنچا ہوا ہے مگر محکمہ کے پاس اسے انسٹال کرنے کا وقت نہیں اگر شدید بارشیں آگئی تو ہماری مارکیٹ تو پھر سے ڈوب جائیگی اسکا ذمہ دار کون ہوگا خدارا مشینری کو فوری انسٹال کرکے تاجروں کی بے چینی دور کی جائے اور شہر کے دیگر ڈسپوزلز پر دھیان دیتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ پورے شہر کا فائدہ ہو مظاہرین نے دو دن کا الٹیمیٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر مشینری ڈسپوزل پر انسٹال نہیں کی گئی تو محکمہ پبلک ہیلتھ کیخلاف دمادم مست قلندر ہوگا احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views