نوشہروفیروز. . . . رانا ندیم انجم ۔۔۔۔۔۔۔محراب پور میں برستی گرمی میں برف مافیا،تندور،نان بائی میڈیکل اسٹور ،کریانہ،آٹا چکی مالکان پر زائد وصولی پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان عارف بھٹی نے بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ جبکہ سہیل میڈیکل اسٹور کی جانب سے ادویات نرخ میں زائد وصولی پر نمائندہ ایکسپریس کی نشاندھی پر اسٹورز مالکان کو ادویات 33 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی مقرر کردہ نرخ سے زائد وصولی پر بھاری جرمانے عائد کئے جانے وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا میڈیکل اسٹور میں رکھی ہوئی ادویات درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے تنبیہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان عارف بھٹی نے میڈیا کو بتایا ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز ارسلان سلیم کی ہدایت پر برف مافیا ،مقرر کردہ نرخ، نان ،چپاتی، آٹاچکی ،بکرے اور بچھیا کا گوشت ،خردونوش اشیاء دودھ ،دھی کی مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد ھماری اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید بتایا میڈیکل اسٹورز کے چیک اینڈ بیلنس کے لئے ڈرگس انسپیکٹر افضل میمن کے ہمراہ تحصیل محراب پور کے تمام میڈیکل اسٹورز کا دورہ کیا جائیگا آگ برستی گرمی میں اگر درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہوا ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی نیز مریض خرید کی گئی ادویات کا بل لازمی وصول کریں اگر مالک میڈیکل اسٹور بل نہیں دیتا میری آفیس میں شکایت کر سکتے ہیں دوسری جانب رابطہ پر ڈرگس انسپیکٹر نوشہرو فیروز محمد افضل میمن نے بتایا 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں ائر کولر سے رکھی گئی میڈیکل اسٹور میں ادویات 33 ڈگری سینٹی گریڈ کو ٹمپریچر نہیں دے سکتا درجہ حرارت پورا کرنے کے لئے ائرکنڈیشن لازمی ہے درجہ حرارت بڑھنے سے ادویات غیر مؤثر ہوجاتی ہیں وزیر صحت نے پورے سندھ میں تمام میڈیکل اسٹورز کا چیک اینڈ بیلنس کے لئے سختی سے احکامات جاری کئے ہیں جس پر عملدرآمد اور کاروائی کی جائے گی ۔
نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…