نوشہروفیروز۔(۔۔رانا ندیم انجم ۔)۔۔
نوشہروفیروز کے قریب ٹھاروشاہ کے نواحی گائوں میں پندرہ روز کی بچی کو زندہ دفن کرنے والے مجرم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تفتیش جاری واقعے کا تاحال کءس داخل نہیں ہوسکا تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ کے نواحی گائوں فوٹو راجپر کے رہائشی طیب راجپر نے علاج کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پندرہ دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نوشہروفیروز کے حکم پر ٹھاروشاہ اور کنڈیارو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طیب عرف مچھر راجپر کو گرفتار کرلیا جس کے بعد مجرم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں جیسی ہی بچی پیدا ہوئی تھی میں نے محلے والوں کو دے دی تھی بیمار رہنے کے سبب انہوں نے گزشتہ روز بچی مجھے واپس کردی تھی میرے پاس علاج کے لئے پیسے نہیں تھے جس کے باعث میں نے بچی کو مقامی برستان میں زندہ دفن کردیاجبکہ دفن کی گئی پندرہ دن کی بچی کی قبر کی نشاندہی بھی کی جبکہ ملزم طیب راجپر کو کنڈیارو پولیس نے حوالات میں بند کردیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے جبکہ مجرم اپنی جرم پر پریشان ہے اور قرآن پاک اٹھا کر اپنی غلطی کی معافی مانگ رہا ہے