نوشہروفیروز : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) لیاقت علی لُونڈ کی زیر صدارت ضلع نوشہروفیروز میں اینٹوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے ایک اجلاس

نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) لیاقت علی لُونڈ کی زیر صدارت ضلع نوشہروفیروز میں اینٹوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں  لیبر آفیسر، پرائس کنٹرول انسپیکٹر فہيم احمد ملک، محکمہ پولیس، روینیو کے افسران اور بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پوری سندھ میں اینٹوں کی قیمت مقرر کی جارہی ہیں جس کا مقصد عام آدمی کو اس مہنگائی کے دور میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے نرخ مقرر نہ ہونے کے باعث کچھ بھٹہ مالکان نے اپنی من مانی شروع کر رکھی تھی۔ انہوں نے ضلع بھر میں اینٹوں کی قمیت 25ہزار روپے فی 3ہزار اینٹ  مقرر کردی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مقررہ نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھٹوں پر استعمال ہونے والے ایندھن کا جائزہ لیں اور ماحولیات قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے لیبر آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ اینٹوں کے بھٹوں کا دورہ کریں اور وہاں پر مزدوروں کو قانونی حقوق فراہم کرنے اور چائلڈ لیبر کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ افسران سے بھٹوں کا سروے کرائیں اور وہاں پر اینٹوں کے مقرر نرخوں پر عملدرآمد کرائیں۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views