نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایس ایس پی نوشہرو فیروز کیپٹن ریٹائرڈ صدام حسین خاصخیلی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری تفصیلات کے مطابق محراب پور میں
ہیروئن ،آئس ، چرس فروش نوجوانوں کو ہیروئن کے جان لیواء نشے کی لت میں مبتلاء کرنے والا ناسور منشیات فروش راشد نوناری گرفتار جسکی وجہ سے سینکڑوں نوجوان موت کی آغوش میں جا چکے ہیں اور نوجوان جان لیواء نشے میں تیزی سے مبتلاء ہو رہے ہیں اس ناسور منشیات فروش کیوجہ سے نوجوان نسلیں برباد اور کئی گھر اجڑ چکے ہیں پورے شہر میں ہیروئن ،آئس،چرس،کی ترسیل کرنے والا ناسور منشیات فروش کے اڈے پرایس ایچ او راجہ نوید سرفراز نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ لگا کر گرفتار ملزم سے 5 کلوگرام چرس،40 ساشے ہیروئن اور چاقو برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے لاکپ کردیا سیاسی سماجی و شہریوں یاسر خان،آصف علی، غلام حیدر نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی جانب سے جاری کارروائیوں کو سراہا انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے منشیات فروشوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ نوجوانوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔