نوشہروفیروز ( ..رانا ندیم انجم ) سندھ پولیس کے بہادر سپوت کو نوشھروفیروز پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے سلامی دی گئی۔نماز جنازہ میں ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین اور ڈپٹی کمشنرنوشھروفیروزسمیت نوشھروفیروز پولیس کے سینئر پولیس آفسرآن و جوان، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران، مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں، سول سوسائٹی عام شہریوں، شہید کے اہلخانہ اور اہل علاقہ سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گذشتہ رات ، تھانہ بھریاروڈ کے ہیڈ محرر ASI سونھارو لاڑک ، پولیس کانسٹیبل افضل ڈہراج اور پولیس کانسٹیبل رافیل جلبانی موٹرسائکل پر بھریاروڈ سے ضروری سرکاری کام سے نوشھروفیروز سٹی گئے تھے۔ نوشھروفیروز سٹی سے واپسی پر بھریاسٹی تھانہ کی حدود جلبانی پل کے نزدیک پہنچے تو پولیس کو سامنے دیکھ کر 04 نامعلوم ہتھیاربند ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور پولیس کے اوپر فائرنگ کی۔ پولیس کے جوانوں نے بھی پوزیشن لےکر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں PC رافیل جلبانی سخت زخمی ہوئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔
ایسی اطلاع پر ، ایس ایچ او بھریاسٹی اور دیگر پولیس آفسران و آفیشلز جائے وقوع پر پہنچے اور مذکورہ زخمی جوان کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں پہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے پولیس کانسٹبل رافیل جلبانی نے شھادت نوش کی۔۔
گائوں جلبانی تحصیل بھریا کا رہائشی پولیس کانسٹیبل رافیل جلبانی سال 2014 میں سندھ پولیس میں سپاہی/کانسٹیبل کے طور پر بھرتی ہوا۔ جو اس وقت تھانہ بھریاروڈ پہ تعینات تھے۔ ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ: ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائینگے، بہت جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
سندہ پولیس کے تمام آفسر و جوان امن و امان کی بحالی کی خاطر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، ہمیں اپنے شہداء پر ناز ہے، قیام امن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ایس ایس پی نوشھروفیروز سمیت تمام افسران و شرکاء نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔