نوشہروفیروز( رانا ندیم انجم ) ضلع نوشہروفیروز میں شدید گرمی پارہ 46 ڈگری سینٹی تک جا پہنچا، سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی اور چلنے والی ہوا کے گرم تھپیڑوں کے کاروباری وتجارتی علاقوں میں سناٹا چھا گیا لوگ گھروں میں محصور، آنے والے دنوں میں مزید گرمی میں اضافہ کا امکان

 

نوشہروفیروز( رانا ندیم انجم )

ضلع نوشہروفیروز میں شدید گرمی پارہ 46 ڈگری سینٹی تک جا پہنچا،  سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی اور چلنے والی ہوا کے گرم تھپیڑوں کے کاروباری وتجارتی علاقوں میں سناٹا چھا گیا لوگ گھروں میں محصور، آنے والے دنوں میں مزید گرمی میں اضافہ کا امکان، شدید گرمی کے باعث برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہروفیروز اور گردونواح  سمیت چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں سورج سوا نیزے پر آ گیا اور آگ برسانے لگا جبکہ ہوا کے گرم تھپیڑوں سے سڑکیں ویران ہیں اور کاروباری و تجارتی مراکز میں سناٹا چھا گیا لوگ گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہیں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کم رہا شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو خصوصاً خواتین اور بچوں کو گھروں میں اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شدید گرمی کے باعث برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدید لہر آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے اس گرمی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے ڈاکٹروں نے شدید گرمی کے دوران لوگوں غیر ضروری بار نکلنے سے منع کیا ہے اور گھروں میں رہنے اور پانی زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views