نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)
نیو جتوئی ہاؤس میں ایک بڑی ملاقات، سابق وزیر اعظم کی نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ سے ملاقات ترجمان جتوئی ہاؤس، نوشہرو فیروز کے بڑے سیاسی خاندان کی جلد نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا امکان ذرائع، سابق مسلم لیگی رہنما، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو جتوئی ہاؤس میں نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ، گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس کے رہنما سابق وفاقی وزیر رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے ملاقات کی ہے نیو جتوئی ہاؤس کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے بتایا کہ ملکی صورت حال کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل، موجودہ سیاسی حالات پر بات چیت ہوئی اس ملاقات میں سابق وزیر اعظم نے جتوئی خاندان کےخلاف جھوٹے مقدمات اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کی مذمت بھی کی ہے، دوسری جانب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ دورہ بنائی گئی نئی سیاسی پارٹی کے سلسلے میں تھا جس میں نوشہرو فیروز کے جتوئی خاندان کو اہم عہدے کی پیش کش ہوئی ہے جس پر رئیس مرتضیٰ خان جتوئی نے خاندان کے افراد اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے اعلان کا کہا ہے۔