نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) چیئرمین ضلع کاؤنسل نوشہروفیروز سہیل اختر عباسی نے سال 2024-2025 کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر انہوں نے کل 1 ارب 38 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 651 روپے آمدن اور 1 ارب 38 کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 909 روپے اخرجات کا سالانہ بجٹ پیش کیا

 نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم  ) 

چیئرمین ضلع کاؤنسل نوشہروفیروز  سہیل اختر عباسی نے سال 2024-2025 کے بجٹ اجلاس  کی صدارت کی اس موقع پر انہوں نے  کل 1 ارب  38 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 651 روپے آمدن اور  1 ارب 38 کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 909 روپے اخرجات کا سالانہ بجٹ پیش کیا انہوں نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال انتخابات کا سال تھا اور اس سال کے دوران الیکشن تک  الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی کام کرانے پر پابندی نافذ تھی اس لئے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے فوراً بعد ہم نے ضلع کاؤنسل کے ترقیاتی کاموں کے ٹیندر کا عمل شروع کردیا ہے اور آپ تمام دوستوں کے تعاون سے ہمارے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کا عمل ہر ایک یونین کونسل میں شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ہر یونین کونسل میں بغیر کسی سیاسی تفریق کے ترقیاتی  کام کرائیں گے اور کوشش کریں گے کہ غریب لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرسکیں ہم نے کچھ ایسے منصوبے بھی اس بجٹ میں شامل کئے ہیں انہوں نے ضلع کاؤنسل  وائس چیئر مین اور ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے یہ بجٹ منظور ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران کو جلد مزید ترقیاتی اسکیموں کے لئے رقم جاری کرانے کے لئے کوشش کی جائے گی اس موقع پر ضلع کاؤنسل کے ممبران نے بجٹ کے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں انہوں نے  کہا کہ ضلع کاؤنسل کے ممبران کو مزید فعال بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اور ضلع کاؤنسل کی ترقیاتی اسکیموں کے متعلق تمام ممبران کو اعتماد میں لئے جائے اور جو بھی ترقیاتی اسکیمیں منظور یا مکمل ہوں ان کے متعلق کاؤنسل کے ممبران کو بھی آگاہ کیا جائے انہوں نے مندرجہ ذیل بجٹ منظور کی گئی۔انہوں نے تنخواہوں اور پینشن کے لئے 42 کروڑ مذہبی  اور قومی تہوار  اور بھلائی کے  لئے 40 لاکھ قدرتی آفات کے لئے 70 لاکھ نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 24 کروڑ،معزور افراد کے لئے 50 لاکھ غریب افراد کے لئے سولر سسٹم کے لئے 3 کروڑ ضلع کے مختلف پریس کلبوں کے لئے 10 لاکھ ضلع کاؤنسل کے پارک کے لئے 30 لاکھ ضلع کاؤنسل کی ڈسپینسریوں کے لئے 15لاکھ ضلع کاؤنسل کی جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 61 کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار کھیلوں کے لئے 10 لاکھ  آفیس کے  متفرقہ اخراجات کے لئے 2 کروڑ 98 لاکھ 70 ہزار غریب افراد کی مدد  کے لئے 30 لاکھ عورتوں کی بھلائی اور غریب عورتوں کی شادی کے لئے 1 کروڑ ملازمین کی میڈیکل سماجی بھلائی کے لئے 1 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے آمدن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ  او زی ٹی شیئر 76 کروڑ 39 لاکھ 92 ہزار ضلع کاؤنسل کے اپنے ٹیکس پراپرٹی ٹیکس اور کرائے کی مد میں 4 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار بقایاجات کی ادائیگیوں کے لئے 32 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار نئی آفیس کی بلڈنگ کی تعمیر لئے متوقع گرانٹ 10 کروڑ روپے ہے اس طرح ضلع کاؤنسل کی ٹوٹل آمدن 1384194651 روپے ہوگی۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views