نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ضلع میں صحت کی بہتری کے لئے قائم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی نگران کمیٹی کا اجلاس

 نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ضلع میں صحت کی بہتری کے لئے قائم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی نگران کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کی بہتری کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کردار انتہائی  کلید ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں صحت اور کی سہولیات کی بہتری کے لئے کمیٹی کے تمام ممبران اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کریں اور کمیٹی ممبران آپس میں بہتر تعلقات اور رابطے سے اس کو مزید فعال بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع میں پولیو مہم کے انتطامات اور گزشتہ مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ای پی آئی  کی جانب سے بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پولیو، خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے لئے بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہر مہم میں ضلع کا کوئی بچہ بھی ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ای پی آئی مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالستار بلال کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں کام کرنے والے ویکسینیٹرز کی فہرست فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن جن علاقوں میں ویکسینیٹرز مقرر نہیں ہیں وہاں متبال میڈیکل عملہ کو تعینات کیا جائے۔انہوں نے غذائی کمی کے شکار بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین مہم  کو مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ٹارگیٹ کو مکمل کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ضلع کے مختلف یونین کونسلوں میں بہتر کوریج نہ دینے والی یوسیز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے پی او ڈاکٹر غلام علی سولنگی، این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر لبنی علی،ڈاکٹر شبیر الحسنین اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views