نوشہروفیروز( رانا ندیم انجم) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ضلع کے مختلف شہروں میں صفائی ستھرائی، مون سون بارشوں کے متعلق پیشگی انتظامات اور مورو شہرمیں تجاوزات کے خاتمے کے لئے ایک اجلاس

 نوشہروفیروز( رانا ندیم انجم)

  ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ضلع کے مختلف شہروں میں صفائی ستھرائی، مون سون  بارشوں کے متعلق پیشگی انتظامات اور مورو شہرمیں  تجاوزات کے خاتمے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر انہوں مورو شہرکے تاجر وفد سے شہر کے مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی مورو کے چیف میونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ مورو شہر کے ڈرینج ڈسپوزل کی صفائی اور  برساتی نالوں کی صفائی کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے شہر کے آکسیڈیشن پانڈز سے نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے احکامات دیئے۔اس کے ساتھ ساتھ فائر برگیڈ کی گاڑیوں فعال رکھا جائے اور مون سون کی بارشوں سے قبل تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈیزل جنریٹر کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مورو محمد مستقیم قریشی کو ہدایت کی  مورو شہر کی اہم سڑکوں پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے لئے آپریشن تیز کیا جائے۔ اور ٹھیلے اور رکشہ والے افراد کو کسی مختص جگہ پر کھڑا کرایا جائے۔انہوں نے صحت، صفائی ، پینے کے پانی، شجرکاری اور دیگر مسائل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔اس موقع انہوں نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری ضمیر حسین بروہی  اور موٹر وے پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہروں سے گزرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے کرایہ نامہ پر عمل کرائیں اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرس کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views