نوشہروفیروز ۔رسک گورننس فریم ورک پروجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے لیے ڈزاسٹر رسک میں کمی، تیاری اور ابتدائی وارننگ سسٹم کے معلق ایک روزہ ورکشاپ کا انعقادیونائیٹڈ نیشن ڈولپمنٹ پروگرام ( یو این ڈی پی) کی جانب سے کیا گیا

 نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) 

۔ رسک گورننس فریم ورک پروجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے لیے ڈزاسٹر رسک میں کمی، تیاری اور ابتدائی وارننگ سسٹم کے معلق  ایک روزہ ورکشاپ کا انعقادیونائیٹڈ نیشن ڈولپمنٹ پروگرام ( یو این ڈی پی) کی جانب سے کیا گیا۔ 

ورکشاپ میں قدرتی آفات سے قبل، دوران اور بعد میں خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر طریقے سے حکمت عملی بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر لیڈ کنسلٹنٹ یو این ڈی پی شکری رحمٰن، ڈی آر آر کنسلٹنٹ نوشہرفیروز  مظہر علی، ڈی آر آر کنسلٹنٹ جامشوروارسلان بگھیو،ڈی آر آر کنسلٹنٹ ٹھٹھہ نعمان علی بھٹی نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد قدرتی آفات  کے دوران تباہی کو گھٹانے اور خطرے کو کم سے کم کرنے  کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فریم ورک آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں  موثر ہم آہنگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سرکاری اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور کمیونٹیز پر مشتمل ایک جامع نقطہ نظر اپنا نا ہے۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کے مقاصد، موجودہ وسائل اور صلاحیتوں کو موثر طریقے سے قدرتی آفات کی تباہی کے خطرے میں کمی  اور در عمل کے متعلق شرکاء کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کی اہمیت کا اجاگر کیا۔اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء کو اپنے اپنے تجربات اور طریقہ کار کے تبادلے کے موقع فراہم کیا گیا اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کی اہمیت اور افادیت پر بحث ہوئی۔ ورکشاپ کے دوران مقامی منصوبہ بندی، قدرتی آفات کے تناظر میں  ضروری اقدامات، کمیونٹی کی شرکت اور منفی اثرات کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔ ورکشاپ میں ہنگامی حالات کے دوران متعلقہ محکموں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی جبکہ ضلع میں کام کرنے والی سماجی بھلائی کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے مواقع اور آفات کے دوران وسائل کی کمی اور نقل حرکت کے مسائل جیسے چیلنجوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئےموثر حکمت عمل کی تیاری کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ ورکشاپ میں محکمہ تعلیم، صحت، پولیس، روینیو، لوکل گورنمنٹ، زراعت، بلڈنگز، ہائی ویز، انفارمیشن، سوشل ویلفیئر کے افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    (راناندیم انجم ۔نوشہروفیروز)ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) شاہدہ پروین نے ضلع میں جبری مشقت روکنے کے لئے قائم ضلعی کامیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

     نوشہروفیروز (  رانا ندیم انجم )  ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) شاہدہ پروین نے ضلع میں جبری مشقت  روکنے کے لئے قائم ضلعی کامیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری حکومت نے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کا اعلان کردیا

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم  )  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری حکومت نے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کا اعلان…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views