نوشہرو فیروز ( رانا ندیم انجم) ۔اکائوٹنٹ جنرل سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل منصور علی سیال کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیس نوشہرو فیروز میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی

 

نوشہرو فیروز ( رانا ندیم انجم) 

 ۔اکائوٹنٹ جنرل سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل منصور علی سیال کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیس نوشہرو فیروز میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ اکائونٹنٹ جنرل عامر امیر، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نوشہرو فیروز حسن جان چنگیزی،ایڈیشنل اکائونٹس آفیسر اشرف علی آرائیں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل نے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی شکایات سنیں اور حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے،  انہوں نے کہا کہ بلوں کی ادائیگی اور کمیوٹیشن کی رقم کی ادائیگی کے لیے کسی بھی ایجنٹ کو کاغذات اور رقم ہر گز نہ دی جائے، انہوں نے پینشن کی عدم ادائیگی کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر حل کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ کچھ ریٹائرڈ ملازمین اپنی ادائیگی کے بل  وقت پر جمع نہیں کراتے اور بعد میں تاخیر کی شکایات درج کراتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کمیوٹیشن کی ادائیگی میرٹ لسٹ کے مطابق کی جارہی ہے کسی بھی قسم کی غفلت کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس موقع پر ملازمین نے پینشن کی  ادائیگی میں تاخیر کی شکایات کیں، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نے پینشن کی بقایاجات کی ادائیگی کے لیے  متعلقہ محکموں کو وقت پر بل جمع کرانے  کو کہا۔ اس موقع پر  ریٹائر ملازمین نے  پنشن کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کی کوششوں اور محنت کو سراہا ۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views