نوشہرو فیروز( رانا ندیم انجم ) ۔محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے اور عشرہ محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس میں ایک اجلاس

 نوشہرو فیروز(  رانا ندیم انجم )

۔محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے اور عشرہ محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی، کرنل پاکستان  رینجرز ذوالفقار اور قانون نافذ کرنے والے  اداروں کے افسران، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس ماہ سے ہمیں اتحاد اتفاق اور برداشت کا سبق ملتا ہے،  ہمیں عشرہ محرم کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے کے سخت ضرورت ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم سب ایک خدا ایک نبی اور ایک قرآن کے ماننے والے ہیں۔ ہم سب کو مل کر ملکی امن وامان خراب کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ماتمی جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے افسران اور سیپکو حکام محرم الحرام کے دوران غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کرنے سے اجتناب کریں۔انہوں نے تمام فقہ کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ کسی قسم کی شرانگیزی پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کریں۔انہوں نے  کہا کہ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔انہوں نے تمام ماتمی جلوس اور مجالس منعقد کرنے والے پرمٹ ہولڈرس کو ہدایت کی کہ وہ مجالس کو مقررہ وقت پر ختم کریں۔ اور محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی لگے مقررین کو اپنے پروگراموں میں شریک نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام ماتمی جلوسوں کے دوران  طبی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے  کہا کہ ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اسی طرح تمام تحصیلوں میں بھی کنٹرول روم قائم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کی سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل کی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران  ماتمی مجالس اور جلوسوں  کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔  تمام پرمٹ ہولڈرز محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر سختی عمل کریں۔ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔Q

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views