نکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے سیدوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ایکسیین بلڈنگ عامر محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف ، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، محکمہ صحت و تعلیم کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ممبران اسمبلی نے سیدوالہ میں زیر تعمیر ہسپتال ، کالج ، روڑز ، سکولوں سمیت سیدوالہ میں جاری دیگر منصوبوں سمیت مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا ، ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران نے دیہی مرکز صحت سیدوالہ کا دورہ بھی کیا ، ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی ، مسائل بارے دریافت کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔سیدوالہ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو و دیگر متعلقہ افسران کی جانب سے سیدوالہ اور ملحقہ علاقوں میں جاری منصوبوں بارے ممبران اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیدوالہ میں 72 بیڈز کے ہسپتال اور کالج کے تعمیراتی کام کو مکمل کر لیا گیا ہے ، سیدوالہ تا جڑانوالہ روڑ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیدوالہ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے ، سیدوالہ میں ماڈل ریڑھی بازار کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کی طرح سیدوالہ کو بھی پھولوں کا شہر بنائیں گے ، سیدوالہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدوالہ کے تمام سرکاری سکولوں کی تزئین و آرائش اور نئی بلڈنگز کی تعمیر کے لیے حکومتی فنڈز جلد مل جائیں گے ، سرکاری سکولوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی تعداد کو ہر صورت پورا کیا جائے گا ، سرکاری سکولوں میں صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مرکز صحت میں ڈاکٹرز و عملے ، ادویات سمیت بنیادی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے ، سیدوالہ میں ریسکیو 1122 کا اسٹیشن جلد قائم کیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو 1122 کو سیدوالہ کے علاقہ میں پٹرولنگ بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا وعدہ ہے ، ننکانہ کے عوام کو وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے ، عوام الناس کی بنیادی ضروریات کو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدوالہ تا بچیکی روڑ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے اقدامات جاری ہیں برخوردار تا ننکانہ تک کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے عوامی فلاح کے مزید منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام الناس کی زندگیوں میں خوشحالی کے نئے باب رقم ہونگے۔