ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
سنی رابطہ کونسل ٹنڈوآدم کیجانب سے حضرت عثمان رضیا اللہ عنہ کے یوم شہادت پر ریلی کا انعقاد شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق سنی رابطہ کونسل ٹنڈوآدم کے زیر اہتمام خلیفہ سوئم حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے 18 ذوالحج یوم شہادت کے موقع پر فرقان مسجد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سنی رابطہ کونسل کے ضلعی صدر مولانا شوکت علی فاروقی، صوبائی رہنما مولانا ظاہر شاہ اور دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کے یوم شہادت پر عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر دن منانے کا مطالبہ کیا ،شیریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔