
ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نوجوانوں کو تعلیم سمیت روزگار میں بھرپور مدد فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ
وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفيق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نوجوانوں کو تعلیم سمیت روزگار میں بھرپور مدد فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم میں ڈویژنل یوتھ کنونشن شہید بینظیرآباد کے موقع مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں فہد شفیق نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کہا کہ انہیں نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کیا، روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور سندھ کے عوام کو بااختیار بنانے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ فہد شفیق نے 2013 میں قائم کردہ نوجوانوں کے پروگرام کا ذکر کیا، جو ہزاروں نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، اور دیگر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے ٹنڈوآدم سے نعمان آرائیں کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف سطحوں پر آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو معاوضے، لیپ ٹاپ اور دس لاکھ سمارٹ ڈیوائسز تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ خریدنے کے لیے بغیر سود کے قرض اور کاروبار اور زراعت کے لیے 75 لاکھ تک کم سود پر قرض حاصل کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔
اس موقع پر سابق صدر ضلع سانگھڑ رئیس انور علی خان مری صدر یوتھ ونگ ڈویژن نواب شاہ محمد سلیم آرائیں سینئر نائب صدر یوتھ ونگ ڈویژن نواب محمد نعمان آرائیں سمیت دیگر نے سندھ کے نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نواز شریف کی جانب سے ٹنڈوآدم میں یونیورسٹی کے قیام کے وعدے کی اہمیت پر بھی بات کی اور ضلعی سطح پر فائدے کے لیے مقامی رہنماؤں کو پیٹرولیم کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی سرکاری ملازم نے عوام کو بلاوجہ تنگ کیا تو انہیں عہدے اور نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا