ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
آل پاکستان جمیعت العباس ویلفیئر سوسائٹی زون ٹنڈوادم کے صدر سردار ملت عباسیہ ٹنڈو ادم محمد فاروق عباسی اور دیگر دوست احباب کی جانب سے جامع محمد مسجد جوہر آباد میں مرکزی عید میلاد کمیٹی کے تحت عظیم الشان محفل ذکر مصطفی کا انعقاد جس میں اڈیرو لال اسٹیشن سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت علامہ مولانا،شبیراحمد المدنی نے پرجوش عشق رسول پر مبنی خطاب سے عوام الناس کو محظوظ فرمایا اس پروگرام کے مہمانان گرامی حضرت مولانا پیر انور علی قادری عباسی، محمد عمران قائم خانی، محمد آصف چوہان، خان محمد معصومی زیر صدارت حضرت مولانا پیر محمد علی قادری چشتی تھے کثیر تعداد میں عوام اہل سنت نئے شرکت فرمائی سردار محمد فاروق عباسی کی طرف سے مہمانان گرامی قدر کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے