ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
عوامی ایکشن کمیٹی کیجانب سے بے روزگار کئے جانے اور غیر مقامی افراد کی بھرتی کی خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی ضلع سانگھڑ کے صدر نبی بخش ملوکانی، سرور ابڑو اور دیگر کی قیادت میں گاؤں خیر محمد مری سے ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف علاقوں بے نظیر اوور ہیڈ برج، بیرانی چوک، شاہ عبداللطیف گیٹ، سچل سرمست روڈ، اسٹیشن چوک، علامہ اقبال روڈ، محمدی چوک
سے ہوتی ہوئی محمد علی جناح روڈ پہنچی جہاں مرکزی قائدین ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر نبی بخش ملوکانی اور دیگر نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے تیل نکالنے والی کمپنیوں میں غیر مقامی افراد کو رکھا گیا ہے، مقامی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات اور روزگار فراہم کر کے غیر مقامی افراد کو فوری طور پر نکالا جائے۔