ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم میں سماجی رہنما کی جانب سےفری ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا گیا۔سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت مخیر حضرات کی شرکت تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم محلہ۔الہیار ٹاون کی عوام کے لئے سماجی رہنما ایڈوکیٹ عاطف اعوان ,ایڈوکیٹ فیروز علی جونیجو ,آصف اعوان کی جانب سے فری ایمبولینس کا افتتاح کردیا گیا سماجی رہنماوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا ہے کیونکہ شہر کا مشرقی حصہ ہونے کے باعث یہاں ایمبولینس ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث کافی۔دیر سے پہنچتی تھی اور مریض کو بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں مشرقی حصہ میں کوئی اسپتال نہ ہونے کے باعث اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث یہاں ایمبولینس کی اشد۔ضرورت تھی لہذا ہم نے آج بروز جمعہ کو اعوان ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر انتظام صوبیدار عبدالعزیز اعوام (مرحوم) کے نام سے فری ایمبولینس. سروس کا۔افتتاح کیا ہے جس میں غریب و لاچار مریضوں کو 24گھنٹے فری سروس فراہم کی جائے گی اور نہ اس مریض سے کسی بھی قسم کاکوئی کرایہ وصول کیا جائے گا یہ ایمبولینس فری میں اپنی خدمات انجام دے گی لہذا مخیر حضرات کو۔چاہیے کہ غریب و نادار کی خدمت کے لئے ہر۔کوئی اپنا کردار ادا کرے تاکہ آخرت میں اس کا اجر ملے علاوہ۔ازیں اس موقع پر شہر کی۔سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے عاطف اعوان اور آصف اعوان کی جانب سے فری ایمبولینس سروس فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا ااور مذید خدمت خلق کے کاموں کے تعاون لئے اپنی خدمات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا