ٹنڈوالہ یار۔پرائیوٹ اسکولز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سید نوید علی شاہ

پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سید نوید علی شاہ

ٹنڈوالہ یار (نمائندہ خصوصی)

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈوالہ یار کے زیر اہتمام نئے آنے والے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد ریجن سید نوید علی شاہ کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اپسما حیدرآباد ریجن کے صدر اقبال احمد عباسی، اپسما تعلقہ لطیف آباد کے صدر کشف احمد خان، اپسما میرپور خاص ریجن کے صدر فیصل خان زئی، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد ریجن کی جانب سے محمد صدیق کوریجو اور عادل نظامانی نے خصوصی شرکت کی۔ اپسما ضلع ٹنڈوالہ یار کے صدر محمد عامر خانزادہ نے تمام معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ اسکولز جس طرح محدود وسائل میں معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے حکومت وقت اور وزیر تعلیم پرائیویٹ اسکولز کی خدمات کو سرہاتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون فرمائیں جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد ریجن سید نوید علی شاہ نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ رولز کے مطابق ہر جائز مسئلہ فوری حل کیا جائے گا تمام اسکولز لیونگ سرٹیفکیٹ اور ”ب“ فارم کے بغیر کسی بھی بچے کو داخلہ نہ دیں سید نوید شاہ نے اپسما ضلع ٹنڈوالہ یار کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ان کا معیار تعلیم بہتر سے بہتر ہو رہا ہے بعد ازاں سید نوید شاہ نے ٹنڈوالہ یار کے تقریباً 23 اسکولز کو رینیول اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی دیئے جبکہ اپسما ضلع ٹنڈوالہ یار کے عہدیداران اور ممبر اسکولز کے پرنسپلز نے سید نوید شاہ اور دیگر مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈ، اجرک، پھولوں کے گلدستے، کیک اور دیگر تحائف پیش کئے تقریب کے اختتام پر اپسما کے بانی چیئرمین شہید سید خالد شاہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام مہمانوں کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

  • Related Posts

    ٹنڈوالہ یار میں بہت سی پوسٹنگ خالی ہیں اسکولوں میں بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں ، فریدجروار

     ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)  2021 میں ہم نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کیا تھا ایک ضلع میں دو قانون چل رہے ہیں تحصیل چمبڑ اور جھنڈو مری میں 40…

    ٹنڈوالہ یار۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہار 2024 سمسٹر کی داخلہ فیس 10 جون 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

     ٹنڈوالہ یار (نمائندہ خصوصی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہار 2024 سمسٹر کی داخلہ فیس 10 جون 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقائی ناظم علامہ اقبال…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views