ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ٹنڈوالہ یار میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر گولیاں لگنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے میرواہ روڈ بائی پاس کے قریب بقا ڈاہری کے مقام پر موٹر سائیکل سوار لچھمن بھیل سے نامعلوم مسلح نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے پر موٹر سائیکل سوار نے مزاحمت کی مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار لچھمن داس کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر علاقہ مکین اور پولیس موقع پر پہنچی جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…