ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
سومرا کالونی فیصل ٹاؤن کے رہائشیوں کا شاہپور در پور کے بااثر افراد کی ذیادتیوں اور پولیس کی ناجائزیوں کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر مظاہرین پروین، ذوالفقار زیدی و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ شاہپور درپور کا بااثر میرل خاصخیلی اور اسکے بیٹے رشتے کی تکرار پر میری بہن یاسمین خاصخیلی کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر اسکی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم مزاحمت کرتے ہیں اسلحے کی چوٹ سے شدید زخمی کر دیا ہم شکایات لیکر شاہپور در پور تھانے پر گئے پر پولیس نے ہماری کوئی بات نہ سنی ملزمان ل سرے عام گھوم رہے ہیں اور پولیس بااثر افراد سے ملی ہوئی ہے انکا کہنا تھا کہ بااثر افراد ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں مذکورہ افراد سے مالی اور جانی نقصان کا خدشہ ہے ہم غریب لوگ ہیں انہوں نے آئی ۔جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ دیکر انصاف دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔