ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
ٹنڈوالہ یار پریس کلب میں فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے تھیلسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات کے لئے ایک روزہ بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں اور شہریوں نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچ کر اپنے خون کا عطیہ دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ اسلم لغاری، سماجی رہنما صہیب فاروق قائم خانی، صدر پریس کلب غلام رسول درس، حبیب الله وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 جون خون کا عطیہ کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے پریس کلب کے تعاون سے تھيلسیما کے مریضوں کے لئے کمیپ لگایا گیا ہے خون کا عطیہ انسانی جان کا صدقہ ہے جس طرح ہم اپنے مال کا صدقہ دیتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنی جان کا صدقہ خون کے ذریعے دینا چاہیئے تھيلسیما کی بیماری میں مبتلہ مریض بچے کسی اور کے نہیں وہ بھی ہمارے ہی بچے ہیں ان بچوں میں سے ہمارا کوئی بچہ ہوتا تو ہمیں کتنی تڑپ ہوتی جگہ جگہ جا کر اپنے بچے کے لئے لوگوں سے خون طلب کرتے تو ہمیں چاہئیے کہ ذیادہ سے ذیادہ راشد آباد میں فاطمید فاؤنڈیشن بلڈ بینک میں اپنا خون کا عطیہ جمع کروائے تاکہ ان بچوں کو خون مہیا ہو سکے تھسیلیما کے مریضوں کی تعداد ذیادہ ہے نئے مریض بھی آ رہے ہیں پر جو رجسٹرڈ ہیں ان کے لئے ہی خون کا انتظام نہیں ہو پا رہا ہے تو نئے بچے کیسے ایڈ کئے جائے ٹنڈوالہ یار کے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ذیادہ سے ذیادہ اپنے خون کا عطیہ دے تاکہ تھیلسیما کے بچوں کی جان بچا سکیں۔