ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے زیر اہتمام اور بزم تکلم کے تعاون سے سندھ مشاعرے کا انعقاد ٹنڈوالہ یار پریس کلب سامنے منعقد ہوا جس میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوآدم، اڈیرو لعل ودیگر شہروں کے نامور شعراء شریک ہوئے جن میں رونق حیات، عتیق جیلانی، فیاض علی فیاض صاحبزادہ عتیق الرحمن، مرزا سلیم بیگ، وقار احمد وقار، خالد داؤد قائم خانی، قمر مشتاق، احمد سعید خان، عفت مسعود، گل افشاں، مرزا عاصی اختر، پروفیسر نوید سروش، حبیب الرحمن چوہان، روحیل کالرو، محمد علی میرجت، خاور ندیم، نعیم گلائی ابو محمد سرمد، ظہیر الدین شمسی، نثیر صدیقی، شاہ فہد، میر حسن اویسی، رول کالرو و دیگر شعراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا محفلِ مشاعرہ میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو کے ساتھ ساتھ ادب سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سیاسی سماجی تنظیموں کے ساتھ معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شعراء کے خوبصورت اشعار پر خوب داد دیتے ہوئے محفل کو مذید خوبصورت بنا دیا اس موقع پر مشاعرے میں شریک مہمان خاص ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر تاج جیلانی، ٹنڈوالہ یار جیم خانہ کے سیکرٹری جنرل مجیری عثمان یوسف قائم خانی، جماعت اسلامی کے راؤ جاوید، ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ انچارج رئیس خانزادہ، پی ٹی آئی کے فدا چوہان، ادب سے تعلق رکھنے ولے سید نیاز شاہ، منظور حسین، سمیت وکلاء ڈاکٹروں سول سوسائٹی کے رہنماؤں و دیگر نے کہا کہ آج ٹنڈوالہ یار پریس کلب تمام عہدیداران ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اس حبس زدہ ماحول میں اتنا شاندار پروگرام منعقد کرا کے ادب اور شاعری کو پھر زندہ کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ضلع کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ کراچی حیدرآباد میں تو ایسی محفل ہوتی ہیں پر ایک ضلعی کی سطح پر اتنا بڑا پروگرام اور اس میں ملک بھر کے نامور شعراء کی شرکت نے اس کو چار چاند لگا دیئے ڈپٹی کمشنر نے سلیم اللہ اوڈھو نے کہا کہ بہت اچھا لگا اور پریس کلب نے ایک شاندار پروگرام منعقد کرایا ہے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پریس کلب کو جب بھی کسی بھی پروگرام کے حوالے سے جو بھی مدد ہو گی ہم ساتھ ہوں گے، اور انشاءاللہ جلد ضلعی سطح پر مقامی شاعروں اور پریس کلب کے ساتھ مل کر مشاعرہ کرائیں گے اور سندھ حکومت بھی یہ چاہتی ہے کہ ہر ضلع میں مختلف پروگرامز ہوں تاکہ عوام کو تفریح فراہم کی جا سکے اس مشکل کے دور میں ایسے پروگرام امید کی کرن ہوتے ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے پریس کلب کی ادبی سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے رہے تو ادب سے جو دوری تھی اس کا خاتمہ ہو گا اور لوگوں کو علم ہو گا کہ ادب کیا ہے شاعری کیا ہے ہم سب ٹنڈوالہ یار پریس کلب کو شاندار پروگرام کرانے پر مبارکباد دیتے ہیں جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض معصومہ زہرا اور منیرہ خان نے خوب صورتی سے ادا کئے اور شعراء سے داد وصول کی۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…