ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ جانب شاہ کے رہائشی احسان بروہی کا اپنی بہن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر احسان بروہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں میرے کزن رشتہ نہ دینے پر میری بہن فوزیا بروہی کو اغواء کرکے اس کو ذیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی حالت میں پھینک کر چلے گئے تھے میری بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات کر گئی تھی ہم نے ملوث افراد کے خلاف پیارو لونڈ تھانے پر مقدمہ درج کروایا پر 9 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ میں ملوث جوابدار کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ہمارا مقدمہ کورٹ میں چل رہا ہے جس پر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے سبب میں نے اپنا آبائی گھر چھوڑ کر ٹنڈوالہ یار سے حیدرآباد میں شفٹ ہو گیا ہوں بااثر افراد سرے عام گھوم رہے ہیں پر پولیس ان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے ہم تھانے کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں پر ہماری فریاد کو کوئی سننے والا نہیں ہے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے اپیل کرتے ہیں کہ میری بہن کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفے کردار تک پہنچایا جائے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…