پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قراردے دیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کی درخواست منظور کرلی اور اس سلسلے میں دستخط کیے ہیں۔

اسپیکر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کو اس ضمن میں مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے گرفتار رکن زین قریشی نے کہا کہ تمام 10 گرفتار ارکان اور عامر ڈوگر نے اسپیکر کو درخواست دی ہے، اور ان کی سیکیورٹی کی خاطر پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دو روز قبل، اسپیکر سردار ایاز صادق نے گرفتار اراکین قومی اسمبلی شیر افضل مروت، ملک محمد عامر ڈوگر، محمد احمد چٹھہ، مخدوم زین حسین قریشی، شیخ وقاص اکرم، زبیر خان وزیر، اویس حیدر جھکڑ، سید شاہ احد شاہ، نسیم علی شاہ، اور یوسف خان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے اور انہیں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ پروڈکشن آرڈرز قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 2007 کے تحت اسپیکر کی صوابدید کے مطابق جاری کیے گئے تھے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی تھی جس میں بیرسٹر گوہر، داوڑ کنڈی، اور علی محمد خان شامل تھے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوئے تھے اور اس بات پر زور دیا کہ اسپیکر فوری طور پر اجلاس میں بلائیں۔

اسپیکر چیمبر میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی، اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ملاقات کی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے لیے تحریری درخواست کی ضرورت نہیں اور توقع ہے کہ جلد پروڈکشن آرڈرز جاری ہوں گے۔

  • Related Posts

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، سکیورٹی فورسز کو شرپسندی میں ملوث کسی…

    پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

     رپورٹ :  ای این ائی کے نمائندہ راشد خان   پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views